Live Updates

بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے

تحریک انصاف کی حکومت صرف انڈے ڈی لیور کر رہی ہے اور وہ بھی سارے سڑے ہوئے، بختاور بھٹوزرداری ٹوئٹ میں پہلی تصویر میں نظر آنی والی خاتون نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈپکڑاہوا ہے،دوسری تصویر میں بھی خاتون وہی ہیں مگر کارڈاس نے صحت انصاف کارڈ پکڑاہوا ہے

پیر 11 فروری 2019 15:50

بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس نے سوشل میڈیا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی بڑی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صرف انڈے ڈی لیور کر رہی ہے اور وہ بھی سارے سڑے ہوئے۔بختاور بھٹوزرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی تصویر چرائی ہے یا پھر تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی تصویر چوری کی ہے۔

ٹوئیٹ میں پہلی تصویر میں نظر آنی والی خاتون نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ ہاتھ میں پکڑا ہے جبکہ دوسری تصویر میں بھی خاتون وہی ہیں مگر اس نے ہاتھ میں صحت انصاف کارڈ پکڑاہوا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ صحت انصاف کارڈ والی تصویر کو وفاقی حکومت نے اشتہار کے طور پر اخبارات میں شائع کروایا ہے۔

(جاری ہے)

حیرت انگیز طور پر دونوں تصاویر ہر لحاظ سے ایک جیسی ہیں ان میں ذرہ برابر فرق نہیں، بس اگر فرق ہے تو کارڈز مختلف ہیں۔

فتح نامی ٹوئٹر صارف نے صحت انصاف کارڈ والی تصویر کو فوٹو شاپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بہت پہلے لائونچ ہوا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ یہ فوٹو شاپ فیصل جاوید کی کمپنی نے کیا ہے۔بختاوربھٹوزرداری نے اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اس پر کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صرف انڈے ڈی لیور کر رہی ہے اور وہ بھی سارے سڑے ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات