Live Updates

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں رہائش کا امکان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 فروری 2019 15:00

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں رہائش کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 فروری 2019ء) : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمانکے دورہ پاکستان کے پیش نظر ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

حکام نے اسلام آباد میں مخلتف مقامات کا دورہ کیا ہے اور سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہےکہ سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار کریں گے۔ جبکہ سعودیوفد کے ارکان اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو بڑے ہوٹل مکمل اور دو ہوٹل جُزوی طور پر بُک کر لئے گئے ہیں۔

سعودی سفیر کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ محمد بن سلمان کی سکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ محمد بن سلمان کے زیر استعمال فرنیچر اور دوسرے سامان کے 2 ٹرک بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے متعلق تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اس دورے کے دوران تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ممکنہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات