شہید کشمیری رہنمائوںکی میتوں کی واپسی کیلئے سرینگر میں دستخطی مہم کا آغاز کیاگیا

پیر 11 فروری 2019 16:33

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار اور امتیاز احمد ریشی نے شہید کشمیری رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی میتوں کی واپسی کیلئے سرینگر میں دستخطی مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوںنے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی میت بھارت کے حوالے کر سکتا ہے تو بھارت کو بھی شہیدکشمیری رہنمائوںکی میتوں کو کشمیریوں کے حوالے کرنا چاہیے تاکہ وہ انکی بااحترام تدفین کر سکیں۔

شبیراحمدڈار اور امتیازا حمد ریشی کے ہمراہ شکیل الرحمن بھی موجودتھے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ دونوں رہنمائوںنے کشمیر کاز کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی تھیں۔ادھر حریت رہنماء غلام محمد خان سوپوری نے ایک بیان میں شہید محمد مقبول بٹ اورشہید محمد افضل گورو کوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔