جرمن صدر شٹائن مائر کولمبیا اور ایکواڈور کے چھ روزہ دورے پرروانہ

پیر فروری 16:33

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر پیر سے جنوبی امریکا کے اپنے ایک ایسے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، جس دوران وہ کولمبیا اور ایکواڈور جائیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دورہ ماضی کے جرمن مفکر اور محقق آلیکسانڈر فان ہٴْمبولٹ کی پیدائش کی دو سو پچاسویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہٴْمبولٹ نے دو سو بیس برس قبل لاطینی امریکا کا ایک جامع دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران وینزویلا میں جاری بحران پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اس دورے کے دوران شٹائن مائر کولمبیا کے صدر مارکیز اور ایکوڈور کے صدر مورینو سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :