مسیحی اقدار اور ثقافت کا تحفظ کیا جانا چاہیے،ہنگرین وزیراعظم

یورپ ایک بار پھر اس مقام پر پہنچ گیا جہاں ہنگری کی قومی شناخت اور اس کی مسیحی میراث کا تحفظ لازمی ہو گیا ،خطاب

پیر فروری 16:33

بڈاپسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ مسیحی اقدار اور ثقافت کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ یورپ ایک بار پھر اس مقام پر پہنچ گیا جہاں ہنگری کی قومی شناخت اور اس کی مسیحی میراث کا تحفظ لازمی ہو گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عوام سے خطاب کے دوران یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے اوربان نے کہا کہ یورپ ایک بار پھر اس مقام پر پہنچ گیا جہاں ہنگری کی قومی شناخت اور اس کی مسیحی میراث کا تحفظ لازمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی پارلیمان کے مستقبل قریب میں ہونے والے انتخابات کے تناظر میں وکٹور اوربان نے کہا کہ ہنگری اور یورپ میں اس اکثریت کو روک دیا جائے گا، جو تارکین وطن کی آمد کی حامی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ برسلز اب ایک ایسی بین الاقوامیت کا مرکز بن گیا ہے، جس نے تارکین وطن کی آمد کی سیاست کو اپنا آلہ کار بنا لیا ہے۔