سمندر سے تیل، گیس نکلنےکے15فیصد امکانات ہیں، ایم ڈی سوئی گیس

سمندرمیں تیل اور گیس نکالنے کیلئے ڈرلنگ پر8 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، ایگزون کمپنی کا اوجی ڈی سی ایل کے ساتھ جوائنٹ وینچر ہے۔ ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل زاہد میرکا تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 فروری 2019 16:06

سمندر سے تیل، گیس نکلنےکے15فیصد امکانات ہیں، ایم ڈی سوئی گیس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری 2019ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے ایم ڈی زاہد منیر نے کہا ہے کہ سمندر سے تیل اور گیس نکلنے کے15فیصد امکانات ہیں، سمندرمیں تیل اور گیس نکالنے کیلئے ڈرلنگ پر8 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، ایگزون کمپنی کا اوجی ڈی سی ایل کے ساتھ جوائنٹ وینچر ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر اوجی ڈی سی ایل زاہد میر نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر سے تیل اور گیس کی تلاش اوجی ڈی سی ایل، ای این آئی، پی پی ایل اور ایگزون کمپنی کا جوائنٹ وینچر ہے۔

اس مرحلے پر کنویں سے تیل اورگیس نکلنے کے 15 فیصد امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر سے گیس نکلنے سے متعلق ابھی ہمیں نتائج کا انتظار کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

زاہد منیر نے کہا کہ تیل اور گیس کیلئے سمندرمیں کی جانے والی ڈرلنگ پر8 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ واضح رہے تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والی ایگزون موبل 27 سال بعد پاکستان میں سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا آغاز کردیا ہے، منصوبے پر رواں ماہ کام شروع کردیا ہے۔

وزارت پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کمپنی نے اپنی مشینری کراچی پہنچا دی ہے ۔ ایگزون موبل اٹلی کی کمپنی ای این آئی اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر سمندر میں ساحل سے 280 کلو میٹر کے فاصلے پر تیل اور گیس کی تلاش کا کام کر رہی ہے۔ کمپنی نے تیل کی تلاش کے لئے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر ابتدائی طور پر تین ماہ کے لئے انتظام کیا ہے اور یہ بحری جہاز آف شور ڈرلنگ کا اہم حصہ ہیں جو ڈرلنگ شپ کے لئے ڈیزل اور دیگر سامان پہنچائیں گے۔آف شور ڈرلنگ کے اس منصوبے سے پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی۔