سعودی ولی عہد ایک ہزار مہمان شخصیات کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے

مہمان شخصیات کی رہائش کے لیے اسلام آباد کے دو بڑے ہوٹلز کے ساتھ ساتھ پنجاب ہاؤس میں بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر فروری 16:10

سعودی ولی عہد ایک ہزار مہمان شخصیات کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 فروری 2019ء) : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد سلمان کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے جب کہ دورہ پاکستان کے دوران ایک ہزار شخصیات سعودی ولی عہد کے ساتھ ہوں گی۔

مہمانوں کے لیے لاہور کے دو بڑے نجی ہوٹلز لے ساتھ ساتھ پنجاب ہاؤس میں بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے پیش نظر ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ حکام نے اسلام آباد میں مخلتف مقامات کا دورہ کیا ہے اور سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہےکہ سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار کریں گے۔

جبکہ سعودی وفد کے ارکان اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔ اس کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو بڑے ہوٹل مکمل اور دو ہوٹل جُزوی طور پر بُک کر لئے گئے ہیں۔محمد بن سلمان کی سکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ محمد بن سلمان کے زیر استعمال فرنیچر اور دوسرے سامان کے 2 ٹرک بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے متعلق تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اس دورے کے دوران تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ممکنہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔