Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی تصویر بنانے والی پاکستانی نژاد کیلیگرافر سونیا ڈی چوک پہنچ گئی

سونیا ڈی چوک پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام دیکھنے پہنچی، فیصل جاوید بھی ہمراہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 فروری 2019 16:28

وزیر اعظم عمران خان کی تصویر بنانے والی پاکستانی نژاد کیلیگرافر سونیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 فروری 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کی تصویر بنانے والی پاکستانی نژاد کیلیگرافر سونیا ڈی چوک پہنچ گئی۔ تفصیلات کےمطابق سونیا پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام دیکھنے ڈی چوک پہنچی جہاں اس کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان بھی موجود تھے۔
سونیا کے ڈی چوک کے دورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو گئی ہے جس پر صارف تبصرہ کر رہے ہیں کہ شاید سونیا اس مقام کی بھی کوئی تخلیقی تصویر بنانے والی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستانی نژاد آرٹسٹ نے کیلی گرافی سے وزیراعظم عمران خان کی تصویر بنا کر ساری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ سونیا کی بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سونیا نے بتایا کہ یہ تصویر میں نے اپنے لیڈر کو تحفہ دینے کے لیے تیار کی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستانی آرٹسٹ نے پاکستانی ترانے کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی تصویر بنائی تھی ۔

پاکستانی نژاد کیلی گرافر سونیا نساء نے یہ تصویر دس گھنٹے کی لگاتار محنت سے تیار کی ،جس میں عمران خان شبیہہ اجاگر کرنے کے لیے قومی خطاطی کی گئی تھی۔ کیلی گرافر سونیا نے اس بے مثال تصویر کو بنانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی شئیر کی تھی ، ان کا کہنا تھا کہ یہ تصویر وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے موقع پر رات 2 بجے تک جاگ کر تیار کی ۔

میرا ارادہ تھا کہ وہ یہ تصویر اپنے پسندیدہ لیڈر اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں دوں لیکن پہلے سے شیڈول نہ ہونے کے سبب یہ ممکن نہ ہو پایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی تھی جس کے بعد رواں ماہ 6 فروری کو اسلامی کیلی گرافی کی برطانوی ماہر مس سونیا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپنی بنائی تصویر ان کو بطور تحفہ پیش کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات