سیالکوٹ ائیر پورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کا سونا سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پیر 11 فروری 2019 17:38

سیالکوٹ ائیر پورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کا سونا سعودی عرب سمگل کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) کسٹم حکام نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سونا سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے کسٹم حکام نے محسن نامی مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے 850گرام کے مختلف ڈیزائن کے سونے کے زیورات برآمد کر لیے ۔کسٹم حکام کے مطابق سونے کی مالیت تقریباً پچاس لاکھ روپے سے زائد ہے ۔کسٹم حکام کے مطابق ملزم پی ائی اے کی فلائٹ نمبر پی کے 755 سے سعودی عرب الریاض جا رہا تھا ،کسٹم نے ملزم صدیق محسن کو موقع پر گرفتار، مذید تفتیش شروع کردی اور کسٹم اینٹی سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :