خیرپور، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کی رجسٹریشن نہ ہوسکی ،500سے زائد طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

پیر 11 فروری 2019 17:46

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) خیرپور شاہ عبداللطیف یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی گزشتہ 9برس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل فارمیسی سے رجسٹریشن نہ ہونے سے زیر تعلیم500طلبہ و طالبات اور فارغ التحصیل کا مستقبل دائو پر لگادیا۔طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں مبینہ کرپشن کے ریکارڈ قائم ہیں فارغ التحصیل اور فائنل سال کے شاگردوں سے یونیورسٹی انتظامیہ نے رجسٹریشن کی مد میں اخراجات کے نام پر فیس کس طلباء سے 5000پانچ ہزار روپے بھی وصول کرکے ان کے روشن مستقبل کو تاریک بنادیا ہے ان کے مظاہروں احتجاج کا جامعہ شاہ لطیف انتظامیہ اور ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

مظاہرین نے بتایاکہ یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے طلباء سے بھاری فیس وصول کرنے میں تاخیر برداشت نہیں کرتی اب انتظامیہ نے مظاہرین کو حراساں کرنا شروع کردیا ہے انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ مظاہروں کا سلسلہ بند نہ کیا تو پھر انہیں کسی نہ کسی جھوٹے الزام کے تحت انہیں یونیورسٹی سے فارغ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھاکہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو بھی سکھر آمد پر انہیں دستی درخواست دی تھی پر بھی تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا ہے ۔

مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان ۔چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد۔گورنر سندھ۔وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی شعبہ فارمیسی کو رجسٹریشن کر کے 500طلباء کے مستقبل کو بچایا جائے۔