قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کی مشینری کو آپریشنل رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں‘ڈپٹی کمشنر

صاحبزادی وسیمہ عمر ٹینریز ایریا میں سولڈ ویسٹ اُٹھانے کیلئے سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ‘ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کیلئے بھرپور کوشش کرنا ہوگی ‘منیجنگ کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایات

پیر 11 فروری 2019 17:46

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور/منیجنگ ڈائریکٹر KTWMAصاحبزادی وسیمہ عمر نے ہدایت کی کہ KTWMAکی مشینری کو آپریشنل رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ٹینریز ایریا میں سولڈ ویسٹ اُٹھانے اور صفائی کیلئے جہاں پر سٹاف کی ضرورت ہے اس مسئلے کو فوراًحل کیاجائے، ہمیں قصور سے ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کے لیے بھرپور کوشش کرنا ہوگی ۔

یہ بات انہوں نے قصورٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کی مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ڈائریکٹرفنانس KTWMA/ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر راناثناء اللہ خاں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) /پراجیکٹ منیجر KTWMA رانا محمدشہزاد،ممبران منیجنگ کمیٹی حاجی عبدالغفار، میاں محمداشفاق، صدر ٹینریز ایسوسی ایشن دین گڑھ میاں شان الہٰی،نمائندہ ٹینریز میاں فضل الرحمن،آڈٹ آفیسر جہانزیب ٹیپو،انچارج اکائونٹس محمدفیصل اور محبوب اشرف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمدشہزاد نے KTWMAکے آپریشنز کے متعلقہ امور پربریف کیااور مشینری کی موجودہ صورت حال کے متعلق بتایا۔ڈپٹی کمشنر قصور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کو ہدایت کی کہ KTWMAکے جوملازمین سسٹم کوخراب کررہے ہیں اُن کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور کام کرنیوالے ملازمین کی بہتری کے لیے سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے انکی رجسٹریشن کروائی جائے ۔

ٹینریز کے نمائندگان نے منگل منڈی روڈ اور دین گڑھ چینل کی تعمیر کے متعلق مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وہ ان چیزوں کی تعمیر ومرمت کے حوالے سے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے سفارش کریں گی۔ اس کے علاوہ پراجیکٹ منیجر کی بھرتی کے لیے اخبار اشتہار دینے کی بھی مینجمنٹ کمیٹی نے منظوری دی۔ ٹینریز سے ریکوری کے معاملے پرڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ ٹینریز کے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متعلقہ ٹینریز سے بقایاجات کی وصولی کی جائے۔ اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے KTWMAکے معاملات میں بہتری لانے پر ڈپٹی کمشنرقصور کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :