لاپتہ قاری محمد یاسین کیس ،ہائی کورٹ کی درخواست گزار کے وکیل کو پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

پیر 11 فروری 2019 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ قاری محمد یاسین کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کوٹ میں لاپتہ قاری محمد یاسین کے بھائی منیر حسین قریشی کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دور ان درخواست گزار کے وکیل نے سینئر وکلاء اور اپنے موکل سے مشورہ کے لیے وقت مانگ لیا ۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے کہا کہ قاری محمد یاسین کی گمشدگی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔