Live Updates

کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، خواجہ آصف

وزیراعظم کی لاعلمی میں فوٹو شاپ کی انتہاء، پی ٹی آئی نے صحت کارڈ کا نام بدلا نہ ہی تصویر بدلی، بینظیر کارڈ کو ہی بطور ہیلتھ کارڈ بنا کر اوپراپنا جھنڈا بھی بنا دیا۔سینئر ن لیگی رہنماء خواجہ آصف کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 فروری 2019 17:38

کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، خواجہ آصف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے نام بدلا نہ ہی تصویر بدلی،بینظیرکارڈ کو ہی بطور ہیلتھ کارڈ بناکر اوپراپنا جھنڈا بھی بنا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے روایتی انداز میں کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے ، کوئی حیا ہوتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے صحت کارڈ کے اجراء میں بھی عجلت سے کام لیا۔
پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں استعمال ہونے والے بے نظیر کارڈ کوفوٹوشاپ کرکے ہیلتھ کارڈ کے اشتہار میں لگا دیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے نام بدلا نہ ہی تصویر بدلی، بینظیرکارڈ کو ہی بطور ہیلتھ کارڈ بنا کر اوپراپنا جھنڈا بھی بنا دیا۔


واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور فاٹا کے لوگوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا ہے۔ اب دوسرے مرحلے میں پنجاب کے لوگوں کیلئے 20 فروری کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے جاری صحت کار ڈ ہولڈر شہری کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔

ڈیڑھ کروڑ خاندان یعنی آٹھ کروڑ شہری مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انجیوپلاسٹی ، برین سرجری اور کینسر سمیت دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔ صحت کارڈ پر شہری 150سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج کروانے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ دوسری جانب سیاسی ماہر کا کہنا ہے کہ شاید وزیراعظم عمران خان کے علم میں نہیں ہوگا کہ یہ وہی تصویر ہے جس کو پیپلزپارٹی کے دور میں بے نظیر کارڈ پر استعمال کیا چکا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اسی تصویر کو دوبارہ فوٹوشاپ کرکے پی ٹی آئی نے بطور ہیلتھ کار ڈ استعمال کیا۔ یہ تصویر مختلف اخبارات کے اشتہارات میں بھی دی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات