نواز شریف پتلی گلی سے لندن جانا چاہتے ہیں، فیاض الحسن چوہان
ہم نواز شریف کے دل، گردے، پتھری، بلڈ پریشر ہر چیز کا پنجاب میں رہ کر بہترین علاج کرائینگے،ہسپتال سے جیل اور جیل سے ہسپتال پر سیاست کی جا رہی ہے،سارا ڈرامہ این آر او کیلئے رجایا جارہا ہے ،عدالتی فیصلے یا ووٹنگ سے شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئر مین شپ سے ہٹایا جا سکتاہے،سارے نجومی بن گئے ہیں،اب رانا ثنا بھی پیش گوئیاں کررہے ہیں، صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
پیر 11 فروری 2019 19:01
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحت پر چار بورڈز بنائے گئے جسکو تسلیم نہیں کیا ۔
انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے بواز شریف کی بیماری کا پاکستان میں اعلاج ہو سکتا ہے ۔ انہوںن ے کہا کہ سموسوں پکوڑوں سے دل کے مریض کی خاطر تواضح کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتال سے جیل اور جیل سے ہسپتال پر سیاست کی جا رہی ہے ۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ قومی مجرم ہونے کے باوجود ہمارا فرض ہے کہ آپکو کوئی ذاتی شکایت نہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ آل شریف کے سارے لوگ نجومی بن چکے ہیں، نوازشریف کو لندن لے جانے کیلئے کوششیں ہورہی ہیں، رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف بھی نجومی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سارا ڈرامہ این آر او کیلئے رجایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شریف فیملی این آر او کیلئے تڑپ رہی ہے ۔انہوںن ے کہاکہ وائس آف پنجاب کے حوالے سے میٹنگ کرنے آیا ہوں،وزیراعظم کے ویژن کے مطابق یہاں آیا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے آیا ہوں اس کی تشہیر بھی شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری کے حوالے سے سب چلا لیکن میں نے پہلے اہڈورٹیزنگ پالیسی بنائی ہیجس میں شق شامل کی ہے کہ اگر دو ماہ تک کوئی ادارہ ورکر کو تنخواہ نہیں سے گا تو اس کے اشتہارات روک دئیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وہ پالیسی بیس دنوں تک منظور ہو جائے گی ،سب کو اشتہارات مل رہے ہیں یہ حقائق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوزیشن ہولڈر کو انعامات دیئے جائینگے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ چار لاکھ مالیت کا ہیلتھ انشورنس کارڈ فنکاروں کو دئیے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ الحمرا میں کالج آف پرفارمنس آرٹ بنا رہے ہیں جہاں سے چار سال کی ڈگری ملے گی،جو پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہو گی۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس فوری جاتے تو حالات اور بھی ابتر ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بہتر انداز میں چیزوں کو دیکھا اور معاملات بہتر ہو گئے۔ انہوںنے کہاکہ منی بجٹ نام کا ہے لیکن اصل میں یہ ریفارمز ہیں اس سے سب تاجر برادری اور عوام خوش ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.