Live Updates

اپوزیشن چاہتی ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن نیازی صاحب ایسا نہیں چاہتے ‘ ایاز صادق

سپیکر کے پاس پی اے سی کے چیئرمین کو ہٹانے کا اختیار نہیں ،ممبران عدم اعتماد کی تحریک لا سکتے ہیں

پیر 11 فروری 2019 19:01

اپوزیشن چاہتی ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن نیازی صاحب ایسا نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن نیازی صاحب ایسا نہیں چاہتے ، نیب سے گٹھ جوڑ حکومت کے لئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے ،مسلم لیگ (ن) کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے کے دورہ کے موقع پر پارٹی کے متحرک رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی اپنے حلقے کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے آنے کے بعد ترقی کے سفر کو بریکیں لگ گئی ہیں اور ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

خوشحالی لانے کے دعویداروںنے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ سسٹم چلے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن نیازی صاحب کے طرز عمل کی وجہ سے حالات ایسے نظر نہیں آتے ۔

چھ ماہ میں صرف ایک قانون سازی ہوئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی سینیٹ سے مسترد ہو جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ سپیکر کے پاس پی اے سی سمیت کسی بھی کمیٹی کے چیئرمین کو ہٹانے کا اختیار نہیں تاہم اگر کمیٹی میں شامل ممبران عدم اعتماد کی تحریک لا سکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات