پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم باسیوں کے ساتھ اپنی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی امداد جاری رکھے گا،شاہ محمود قریشی
پاکستان افغانستان میں قیام امن کی مشترکہ ذمہ داری کو دوسرے علاقائی اور عالمی شراکت داروں کیساتھ مل کر بطریق احسن سر انجام دے رہا ہے، وزیر خارجہ کا اجلاس سے خطاب
پیر 11 فروری 2019 19:22
(جاری ہے)
اجلاس کے آغاز میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابقہ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کی والدہ مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
مشاورتی کونسل کے اس اجلاس میں افغان امن عمل کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ روابط کے فروغ سمیت خارجہ پالیسی کے کثیر الجہت پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشاورتی کونسل کے اراکین کو اپنے حالیہ دورہ برطانیہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم باسیوں کے ساتھ اپنی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی امداد جاری رکھے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کیلئے طاقت کے استعمال کی بجائے، سیاسی مذاکرات کے ذریعے قیام امن کی کوششوں کی حمایت کی ہے،اب ساری دنیا ہمارے نقطہ نظر کی تائید کرتی ہوئی نظر آتی ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی اس مشترکہ ذمہ داری کو دوسرے علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بطریق احسن سر انجام دے رہا ہے ۔مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے اس اجلاس میں تارکینِ وطن کے ساتھ روابط بڑھانے کے لئے سیاحت، تجارت ،سرمایہ کاری، قانونی امداد اور تعلیم جیسے شعبوں کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.