Live Updates

پیپسی کمپنی کا پاکستان میں ایک ارب ڈالرسرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

وفاقی وزیراطلاعات سے دبئی میں پیپسی کمپنی کی سینئر نائب صدرکی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار، سرمایہ کاری سےروزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 فروری 2019 18:47

پیپسی کمپنی کا پاکستان میں ایک ارب ڈالرسرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری2019ء) پیپسی کمپنی نے پاکستان میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے دبئی میں پیپسی کمپنی کی سینئر نائب صدر نے ملاقات کی،جس میں پیپسی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری سے پیپسی کمپنی کی سینئرنائب صدر کی دبئی میں ملاقات۔

پاکستان میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری دنیا کے پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی دبئی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوگئی ہے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان سے ولی عہد یواے ای ، لبنانی ہم منصب سعد الحریری نے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب میں سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جتنا ٹیلنٹ پاکستان میں دیکھا اتنا کہیں نہیں دیکھا۔ ہمیں اپنے ٹیلنٹ کو آگے لانا ہوگا۔ معاشی اصلاحات کررہے ہیں جس سے سرمایہ کارپاکستان کا رخ کررہے ہیں۔ سرمایہ کاری کیلئے آسان نظام لیکر آرہے ہیں۔اصلاحات مشکل ہیں لیکن اصلاحات کرنا ضروری ہے۔

کیونکہ جب اصلاحات کی جاتی ہیں تولوگوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہترطرزحکمرانی ہی معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔پاکستان کو بہت اوپر لے کرجانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے یہ بہترین وقت ہے۔ سیاحت کے بے شمار مواقع ہیں ۔ سیاحت کے شعبے کو فروغ دیں گے۔ پاکستان سیاحت کیلئے دنیا بھر میں بہترین ملک ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات