پشاور، ناصرغفار میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پیر 11 فروری 2019 19:42

پشاور، ناصرغفار میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) ناصر غفار ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے خیبر پختونخواکے خوبصورت شہر بنوںمیں ناصرغفار میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا۔تین روزہ ایونٹ میں سوسے زائد کھلاڑیوں نے بھرپورحصہ لیااوران کے مابین سنگل،ڈبل اورٹیم ایونٹ کے مقابلے کرائے گئے۔نتائج کے مطابق ڈبلز فائنل میں تحسین اللہ اورعبداللہ کی جوڑی نے عامر سعید اورکاشف نواز کو دوایک سے مات دی میچ سکور21,18/17.21/21,5رہا۔

(جاری ہے)

نان پروفیشنل کے میز ڈٖبل میں فیضان اورنیک محمد نے صدام اورشہریار کو24,22/19,21/21,15سے شکست دی ۔ویٹرن سنگل میں ڈاکٹرامیراللہ نے ماسٹرفیروز کے خلاف 21,17/21,18سے کامیابی اپنے نا م کی فائنل کیک موقع پر صدر بنوں پریس کلب عالم خان مہمان خصوصی تھے جنہوںنے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز،ٹرافیاں اورسرٹیفکیٹس تقسیم کئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بنوں امیرزاہد شاہ چیرمین پیسکو بنوں پیراشفاق بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ماسٹرفیروز،عامر،سعید ،ریاض خان اوراسد غفار بھی تقریب میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :