نارنگ منڈی ،مختلف حادثات میں بچے سمیت 2افرادہلاک

پیر 11 فروری 2019 19:44

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت 2افرادہلاک جبکہ ماںباپ سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کالاخطائی روڈپرنارنگ منڈی کے علاقہ گجرچوک کے قریب رات کی تاریکی میںکارسڑک پرکھڑی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میںکارسوار فیملی کاچارسالہ بچہ موقع پرجاںبحق ماںکی ٹانگیں ٹوٹ گئیںاورباپ بھی شدید زخمی ہوگیاجنہیںتشویشناک حالت میںلاہورمیوہسپتال ریفرکردیاگیاہے بدقسمت فیملی شگرگڑھ سے لاہورجارہی تھی کہ سامنے سے آنے والی گاڑی کی لائٹس کے باعث ٹریکٹرٹرالی نظرنہ آئی جس کے باعث کارسیدھی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئی جبکہ دوسرے حادثہ میںلبان والاکے قریب آپس میںٹکرانے سے ایک شخص جاںبحق چارشدیدزخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :