اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر16 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل

پیر 11 فروری 2019 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر16 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر مصدق ملک کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے باعث معطل ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 9،سندھ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان اسمبلی کے 2،2 اراکین کی رکنیت بھی معطل ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان چوہدری نثار علی خان،ملک تیمور مسعود،چوہدری عادل چٹھہ،خرم اعجاز کی رکنیت معطل ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے بلال یاسین،محمد سلمان،نغمہ مشتاق، جہانگیر بھٹہ اور منیرہ یامین ستی کی رکنیت بھی معطل ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے عبدالروف کھوسو اور سردار غلام عابد کی رکنیت بھی تاحال معطل ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی اسمبلی کے ملک شوکت علی اور ستارہ آفرین کی رکنیت بھی معطل ہے،بلوچستان اسمبلی کے سردار یار محمد رند اور میر اکبر اسکانی کی رکنیت بھی معطل ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر اراکین کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔