Live Updates

پی ٹی آئی اقتدار سے قبل کئے گئے وعدے اور دعوئوں پر قوم سے معافی مانگے ‘عاجز دھامراہ

اقتدار پر قابض ہونے سے پہلے عمران نیازی کی ’’ ہریالی اور خوبصورتی ‘‘ڈھونڈے سے دیکھائی نہیں دے رہی ‘ رہنما پیپلزپارٹی

پیر 11 فروری 2019 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ ، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی کی ناتجربہ کار وفاقی حکومت نے بالآخرحقیقی یوٹرن لے ہی لیا‘ قوم کو بھکاری بنانے اورآئندہ آنے والی نسلوں کو پائی پائی کا محتاج کرنے اور غلامی کی زنجیروں میں دھکیلنے کیلئے پی ٹی آئی نے ملک کو گروی رکھ کراپنا کشکول آئی ایم ایف کے قدموں پر رکھ ہی دیاپی ٹی آئی اپنے وعدوں، نعروں اور جھوٹے دعوئوں پر قوم سے معافی مانگے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار پر قابض ہونے کے بعد عمران نیازی کو پاکستان کی ’’ہریالی اور خوبصورتی ‘‘نظر نہیں آرہی جو الیکشن سے قبل دکھائی دے رہی تھی اور وہ دیگر ممالک کے سامنے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کشکول تھامے گھوم رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے سے قبل کئے گئے وعدے اور دعوے محض جھوٹے خواب تھے جبکہ عمران نیازی کا عمل حقیقت کے برعکس ہے۔پی پی پی رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان اور پاکستانی عوام کو لاوارث کر رکھا ہے اور اگر وہ عوام میں آتے بھی ہے تو صرف انڈے، مرغی،کٹے اور سلائی مشینوں تک محدود رہتے ہیں جبکہ مہنگائی، بیروزگاری ، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش کیلئے پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی حل نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات