Live Updates

پی پی اور جے یوآئی (ف) کا ملکر سیاسی لڑائی لڑنے کا فیصلہ

دونوں جماعتوں کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشترکہ پلان تیار، مولانا فضل الرحمن مارچ میں ملین مارچ کرتے اسلام آباد پہنچیں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 فروری 2019 19:26

پی پی اور جے یوآئی (ف) کا ملکر سیاسی لڑائی لڑنے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری2019ء) پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام ف نے ملکر سیاسی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت دونوں جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشترکہ پلان تیارکرلیا، مولانا فضل الرحمن مارچ میں ملین مارچ کرتے اسلام آباد پہنچیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمن نے مشترکہ سیاسی لڑائی لڑنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ مولانافضل الرحمان اور آصف زرداری ملکر سیاسی لڑائی لڑیں گے۔ مولانافضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں ملکر حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور اسلام آباد کی جانب ملین مارچ پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان اگلے مہینے مارچ میں ملین مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ملین مارچ جب اسلام آباد پہنچ جائے گا تو پھر طے کیا جائے گا کہ حکومت کیخلاف دھرنا دینا ہے یا صرف احتجاج کے ذریعے ہی حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔ جمعیت علماء اسلام ف کے ملین مارچ میں اسلام آباد میں ن لیگ ، اے این پی ، پیپلزپارٹی ،سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی شریک ہوسکتی ہیں۔ جس سے حکومت کو یقینا مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی 18ویں ترمیم میں ردوبدل کی صورت میں ملین مارچ کا اعلا ن کرچکے ہیں۔بلاول بھٹو رواں دنوں امریکا اور یورپ کے 10روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں۔اسی طرح سابق صدر آصف زرداری عوامی اجتماعات میں واضح اعلان کرچکے ہیں کہ اب نیا الیکشن ہوگا تاریخ نہیں دے سکتے، عمران خان سکسرلگاتے ہیں، آؤٹ ہوجائیں گے، خود سلیکٹڈ اور دوسروں پر الزام لگاتے ہیں، عمران خان شوکت عزیز کی طرح ہے، اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھے ہونے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات