ویسٹ انڈیز ویمن کو تیسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

پاکستان نی4وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز 2-1سے جیت لی، سدرہ امین نے 52 اور ندا ڈار نے 26 رنز کی بہترین اننگز کھیلی،ویسٹ انڈیز کپتان سٹیفنی ٹیلر نے 52 رنز کی اننگز کھیلی وسیم اکرم اور مکی آرتھر نے قومی ویمن ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں کو سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ،پاکستان ویمن ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے سے بہتر رینکنگ والی ٹیم سے سیریز جیت کر تاریخ رقم کی ، سابق کپتان یونس خان نے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو 100 ایک روزہ میچ مکمل کرنے پر پی سی بی کی جانب سے اسپیشل مومنٹو ایوارڈ دیا

پیر 11 فروری 2019 21:31

ویسٹ انڈیز ویمن کو تیسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2019ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔اس جیت کے ساتھ قومی ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔وسیم اکرم اور مکی آرتھر نے قومی ویمن ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں کو سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ،پاکستان ویمن ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے سے بہتر رینکنگ والی ٹیم سے سیریز جیت کر تاریخ رقم کی ، سابق کپتان یونس خان نے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو 100 ایک روزہ میچ مکمل کرنے پر پی سی بی کی جانب سے اسپیشل مومنٹو ایوارڈ دیا۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 159 رنز اسکور کئے، ویسٹ انڈیز کپتان سٹیفنی ٹیلر نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈینڈرہ ڈوٹن نے 28 رنز اسکور کئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے ڈیانہ بیگ نے 8 اوورز میں 43 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ نشرا سندھو نے 10 اوورز میں 21 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈیز کی 159 رنز کے جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا، اوپنر سدرہ امین نے 52 اور ندا ڈار نے 26 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، قومی ٹیم کی جانب سے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 47 اوورز میں حاصل کر لیا گیا۔یاد رہے پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو 34 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم کے 241 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز ٹیم 206 رنز بنا سکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4، ثنا میر نے 3، نشرا سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 241 رنز کا ہدف دیا تھا۔تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستانی ویمن ٹیم صرف 70 رنز ہی بنا سکی تھی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیندراڈوٹن چھیانوے اور کپتان اسٹیفنی ٹیلر اٹھاون رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ پاکستان کی کائنات امتیاز نے 49 رنز دیکرتین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔