Live Updates

سندھ حکومت صارفین میں توانائی کے موثر استعمال کے لئے آگہی مہم چلارہی ہے ،انہیں بتایا جارہا ہے بجلی کی بچت کس طرح ممکن ہے، امتیازشیخ

پیر 11 فروری 2019 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صارفین میں توانائی کے موثر استعمال کے لئے آگہی مہم چلارہی ہے اور انہیں بتایا جارہا ہے کہ بجلی کی بچت کس طرح ممکن ہے ۔انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران محکمہ توانائی سے متعلق ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔

جی ڈی اے کے عراف مصطفی جتوئی نے استفسار کیا کہ کم وولٹیج انرجی سیور اور ایل ای ڈی بلب کے استعمال بڑھانے کے لیے حکومت کیا اقدامات کررہی ہے امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ بجلی کی بچت کیلیے عوام کوآگاہی کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں حکومت عام لوگوں کو بجلی کی بچت کے بارے میں آگاہ کررہی ہے۔ عارف جتوئی نے کہا کہ ایل ای ڈی لائٹس کے لئے سندھ حکومت سبسڈی دے، وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت سبسڈی نہیں دے سکتی آجکل ویسے ہی سبسڈی پربڑاشورہے۔

(جاری ہے)

عارف جتوئی نے کہا کہ غریب آدمی جو دس ہزار کما رہاہے وہ سات سوروپے کاایل ای ڈی بلب کیسے خریدے گا۔امتیاز شیخ نے کہا کہ یہ خود توبرگر کھاتے ہیں ہاری توبرگر بھی نہیں کھاتا جس پر عارف جتوئی نے کہا کہ اگرگندم کا ریٹ بڑھادیں تو ہاری بھی برگر کھالے گا۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد حسین کے ایک ضمنی سوال پر کہ کے الیکٹرک کو جب نجی شعبے میں دیا گیا کس کمپنی کو دیا گیا تھااب یہ ادارہ کس کمپنی کے پاس ہے تیاز شیخ نے بتایا کہ ابھی تک وہی کمپنی کام کررہی ہے جس کو حوالے کیا گیا تھا۔

عارف جتوئی نے دریافت کیا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کیاریلیف دیاجارہاہے ۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی ترسیل کانظام کے الیکڑک کے پاس ہے اورکے الیکڑک نجی ادارہ وفاق کے کنٹرول میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے کہاہیکہ کراچی کی75علاقے لوڈشیڈنگ فری ہیں ۔کراچی میں تمام صنعتیں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تاہم گیس بحران کے سبب سندھ میں بجلی کی پیداوار متاثر ہورہی ہے ۔

کے الیکٹرک نے بتایاہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئی450ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔ایم کیو ایم کے محمد حسین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے نجکاری معاہدے کے تحت بجلی کی پیداوار،بجلی کی تقسیم کے ضمن میں کتناکام کیا ہی امتیاز شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک کی خریداری میںشنگھائی الیکٹرک نے دلچسپی دکھائی ہے۔ قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کے الیکٹرک اورمحکمہ توانائی کاگٹھ جوڑ لگتاہے ،پورے ملک میں نئے بجلی کنکشن پر سب سے زیادہ پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ڈاکٹرعمران علی شاہ نے کہا کہ تھرکے لوگ بہت مایوس ہیں تھروالوںکوخدشہ ہیکہ تھرسے پیداہونیوالی بجلی مقامی دیہاتوں کو نہیں ملے گی۔جس پر امتیاز شیخ نے کہا کہ تھرکول سے پیداہونیوالی بجلی نیشنل گرڈمیں جائیگی ،این ٹی ڈی سی بجلی کی تقسیم کاادارہ وفاق کے زیرانتظام ہے ،سندھ حکومت تھرکے دور افتادہ دیہات کو سولر انرجی سے منسلک کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تھرسے پیداہونیوالی بجلی پرپہلا حق مقامی افراد کاہوناچاہیے ،حیسکو کو 300میگاواٹ بجلی کی فراہمی کم ہورہی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات