Live Updates

پاکستان ریلوے کی 122 مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا گیا ، وزیراعظم عمران خان آج افتتاح کریں گے

پیر 11 فروری 2019 20:00

پاکستان ریلوے کی 122 مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا گیا ، وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2019ء) پاکستان ریلوے کی 122 مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام منگل کو پانچ بجے کریں گے‘ ٹریکنگ سسٹم ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے نے عطیہ کیا جس سے پاکستان ریلوے کو 7 کروڑ 84 لاکھ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ ٹریژکنگ سسٹم عطیہ کرنے والے نوجوان سید مدثر حسین زیدی نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے نے ایک ایپ ’’پاک ریل لائیو‘‘ کے نام سے متعارف کیا ہے جس سے مسافر ٹرین کی سپیڈ اور جگہ کا پتہ چل سکے گا۔

پہلے مرحلے میں یہ سسٹم مسافر ٹرینوں میں لگایا گیا ہے اس سے عما آدمی کا وقت ضائع نہیں ہوگا اور ٹرین کی لوکیشن کے مطابق ہی وہ ریلوے سٹیشن پر پہنچے گا۔

(جاری ہے)

ریلوے میں لگائے گئے اس سسٹم کا کنٹرول روم لاہور میں لگایا گیا ہے۔ اگر سگنل کی وجہ سے ٹرین کا پتہ نہیں چلتا تو ایپ کے ذریعے میسج آجائے گا کہ سسٹم سنگل نہ ہوین کی وجہ سے کام نہیں کررہا۔

مدثر زیدی نے کہا کہ سگنل نہ ہونے کی صورت میں 117 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اس ایپ اور ٹریکنگ سسٹم سے 117 پر بوجھ بہت کم ہوجائے گا۔ اپسکتان ریلوے کی طرف سے سسٹم کیلئے کوئی پیتہ نہیں دیا گای میں اپنی لگن اور شوق سے یہ سسٹم متعارف کروایا ہے تاکہ عوام کو فائدہ ہوگا کیونکہ ایک دفعہ میں اپنی فیملی کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پر ساری رات کھڑا رہا جس کے بعد میرے دل میں یہ خیال آیا کہ میں ایک ایسا سسٹم متعارف کرائوں گا جس سے عام کا ٹائم ضائع ہونے سے بچایا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 122 ۔۔۔۔ لوکوموٹو ۔۔۔۔ میں یہ سسٹم لگایا گیا ہے اس کے بعد مسافر ٹرینوں میں لگایا جائے گا۔ اس سسٹم کی تاری میں مجھے اور م یری ٹیم کو پانچ ماہ لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے سسٹم کیلئے ٹینڈر دے رہا تھا جس پر ایک کروڑ 84 لاکھ روپے خرچ ہونے تھے لیکن میں نے یہ عطیہ کیا ہے یہ میرا خواب تھا جو وزیراعظم عمران خان کے دور میں پورا ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے اس سے تقریباً تیس لاکھ روپے ماہانہ کما سکتا ہے کیونکہ بڑی بڑی کمپنیاں اس ایپ پر اپنا لوگو لگانے کیلئے ریلوے کو پیسے دیں گی اگر پاکستان ریلوے چاہے گا انہوں نے کہاکہ اس ایپ ’’پاک ریل لائیور‘‘ آج شام پانچ بجے وزیراعظم کے افتتاح کے بعد عوام کو میسر ہوگا اور وہ مسافر ٹرینوں کے بارے میں جان سکیں گے واضح رہے کہ پہلے آن لائن بکنگ کیلئے آئی فون پر آن لائن ٹکٹ بک نہیں ہوسکتا تھا لیکن اب یہ ایپ آئی فون پر بھی کام کرے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات