کاروبار آسان کرنے کیلئے ٹیکس اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں،47 کے قریب ٹیکسوں کو کم کر کے 21کر دیا گیاہے ، ہارون شریف

مختلف محکموں کو ای پورٹل کے ذریعے منسلک کر دیا گیا ہے،سرمایہ کاری بورڈ ، چیمبر آف کامرس کے ساتھ پارٹنرشپ کرے گاایڈوائزی کونسل تشکیل دی جائے گی،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ

پیر 11 فروری 2019 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2019ء) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا ہے کہ کاروبار آسان کرنے کے لئے ٹیکس اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں47 کے قریب ٹیکسوں کو کم کر کے 21کر دیا گیاہے آن لائن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے مختلف محکموں کو ای پورٹل کے ذریعے منسلک کر دیا گیا ہے سرمایہ کاری بورڈ ، چیمبر آف کامرس کے ساتھ پارٹنرشپ کرے گاایڈوائزی کونسل تشکیل دی جائے گی تاکہ چیزوں کو مانیٹر کیا جا سکے رئیل اسٹیٹ ، فوڈ، فارما، سیاحت اور سروسز شعبے کی ترقی کے لئے تجاویز دی جائیں چیمبر آف کامرس فیڈ بیک دے حکومت مقامی صنعت کو درپیش مسائل ترجیح بنیاد پر حل کرے گی روات انڈسٹریل اسٹیٹ کو نئے فیڈرز اور گرڈ اسٹیشن کی فراہمی کویقننی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد نچلی سطح پر منتقل ہونگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب میں کیااس موقع پرچیمبرکے صدر ملک شاہد سلیم ، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی ،سابق صدور اور مجلس عاملہ کے اراکین اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس ایک فعال چیمبر کے طور پر کا م کر رہاہے برآمدات کے فروغ میں چیمبر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اس موقع پر آر سی سی آئی کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر واحد چیمبر ہے جو اپنے بل بوتے پر ایک انڈسٹریل اسٹیٹ چلا رہا ہی1100یونٹس میں سے 300 کے قریب یونٹ کام کر رہے ہیں اگر بجلی کی فراہمی کا مسلہ حل ہو جائے تو100یونٹس جلد کام شروع کریں گے بجلی کی کمی کا سامنا ہے گرڈ سٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے بار بار ٹرپنگ سے صنعتکار کو نقصان کا سامنا ہے فوری اقدامات کئے جائیں انہوں نے چیئر مین کو چیمبر کے زیر اہتمام بزنس افریقہ فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی جو 26 فروری کو ہو گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی صنعت کار اور سرمایہ کار کو سازگار ماحول دیا جائے تاکہ براہ راست سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوسکے مشینری اور خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی کی شرح میں کمی لائے جائے تاکہ مقامی صنعت کو فروغ مل سکے انہوں نے چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر ایک بریفنگ بھی دی گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ نئے ٹیکس گزار تلاش کئے جائیں، اور پہلے سے موجود ٹیکس گزاروں کو آڈٹ، رپورٹنگ اور چیکنگ کے نام پر ہراساں نہ کیا جائے ۔