Live Updates

لبنانی وزیراعظم سعد رفیق الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا ’شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی’،چودھری فواد حسین کا دعویٰ

شریف خاندان نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی جس پر شرمندگی ہوئی،سعد الحریری

پیر 11 فروری 2019 21:54

لبنانی وزیراعظم سعد رفیق الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا ’شریف خاندان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد رفیق الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی۔

(جاری ہے)

پیر کو ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے سعد حریری کو وزیراعظم بتا رہے تھے کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے ، فواد چودھری کے مطابق سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی۔

سعد الحریری نے کہا شریف خاندان نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی جس پر شرمندگی ہوئی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے لبنانی وزیراعظم نے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے سعد حریری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری اور آپ کی ملاقات ہورہی ہے پاکستان کے جو دو این آر او ملے تھے اس کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا، اب کوئی نیا این آر او نہیں ہوگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات