Live Updates

وزیراعظم کی دعا قبول ہوئی، بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستانی شخصیت روزگار کے حصول کیلئے خاندان سمیت پاکستان آگئی

انگلینڈ میں زیادہ تنخواہ مل رہی تھی لیکن میری وفاداری پاکستان کے ساتھ ہے، اپنے خاندان کو بھی پاکستان منتقل کر رہا ہوں: ایم ڈی پی سی بی وسیم خان

muhammad ali محمد علی پیر 11 فروری 2019 21:16

وزیراعظم کی دعا قبول ہوئی، بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستانی شخصیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) وزیراعظم کی دعا قبول ہوئی، بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستانی شخصیت روزگار کے حصول کیلئے خاندان سمیت پاکستان آگئی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں زیادہ تنخواہ مل رہی تھی لیکن میری وفاداری پاکستان کے ساتھ ہے، اپنے خاندان کو بھی پاکستان منتقل کر رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی جانے والی دعا قبول ہوئی ہے۔

2011 میں وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں تحریک انصاف کے تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعا کی تھی کہ "اللہ پاکستان کو ایسا ملک بنائے، جہاں لوگ باہر سے نوکریاں ڈھونڈنے آئیں"۔ اب بظاہر وزیراعظم عمران خان کی یہ دعا قبول ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستانی شخصیت وسیم خان روزگار کے حصول کیلئے پاکستان آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایم ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ایم ڈی وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں مجھے تنخواہ زیادہ مل رہی تھی تاہم پاکستان میں کام کرنے کا بہت متمنی تھا،میری وفاداری پاکستان کیساتھ ہے، اپنے خاندان کو بھی پاکستان منتقل کر رہا ہوں، گراس روٹ سطح پر خرابیوں کی جڑ سسٹم میں ہے،عالمی سطح پر کامیابی میں ہماراتسلسل نہیں ہے ،ہم توجہ کر کے تبدیلی لائیں گے۔

پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ہمراہ میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ گراس روٹ سطح پر خرابیوں کی جڑ سسٹم میں ہے،عالمی سطح پر کامیابی میں ہماراتسلسل نہیں ہے ،ہم توجہ کر کے تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا کانٹریکٹ 3سال کاہے لیکن میں طویل مدت کیلئے یہاں رہناچاہتاہوں،نچلی سطح پرخرابیوں کی وجہ سسٹم میں خرابی ہے۔کرکٹ میں ہر ڈپارٹمنٹ کاریویوہوگا،اعلیٰ پروفیشنل ادارہ بنانا چاہتاہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات