سیالکوٹ،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کا تحصیل ڈسکہ کے مختلف سکولز ، ہاسپیٹلزاور سرکاری دفاتر کے اچانک دورے

یوسی ستراہ کے 2سیکرٹریوں کونائب قاصد سمیت کوڈیوٹی سے غیر حاضری کی پاداش میں معطل کردیا

پیر 11 فروری 2019 22:22

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے تحصیل ڈسکہ کے مختلف سکولز ، ہاسپیٹلزاور سرکاری دفاتر کے اچانک دورے کئے، یوسی ستراہ کے 2سیکرٹریوں کونائب قاصد سمیت کوڈیوٹی سے غیر حاضری کی پاداش میں معطل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ بلال حیدر اچانک دورہ پر یوسی ستراہ کے آفس میں پہنچے تویونین کونسلز ستراہ کے دونوں سیکرٹریز سہیل اختر اور وحیدثاقب نائب قاصد مختار احمد سمیت ڈیوٹی سے غائب پائے گے ۔

ڈی سی نے فرائض میں عدم دلچسپی اور غفلت برتنے پر تینوںاہلکاروںکو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کئے اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کئے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے بنیادی مراکر صحت بوڑھکی ، ستراہ ، ویٹرنری ہسپتال ڈسکہ اور ریسکیو 1122کے دفاتر کے علاوہ گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کوٹلی کیول رام، گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سنٹر سکول چکری ، گورنمنٹ عوامی ہائی سکول ستراہ ، گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول، گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ ، گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول ، گورنمنٹ ہائی سکول ، گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول ڈسکہ کا بھی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے ہسپتالوں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا اور بی ایچ یو سے ٹی ایچ کیو میں مریضوں کو منتقل کرنے کیلئے موبائل فون اپیلی کیشن پیشنٹ ریفرل سسٹم کا بھی جائزہ لیا ۔ سکولوں کے دورہ کے دوران ڈی سی نے بچوں کو فراہم کی جانے والے تعلیم کے معیار اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ قبل ازیں ڈی سی نے ڈسکہ میں زیر تعمیر ریسکیو1122کے زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقار اکبرچیمہ اور ڈی او ایمرجینسی سید کمال عابد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈی سی سیالکوٹ نے ریسکیو1122ڈسکہ میں اپنے ہاتھوں ے پودا لگایا اس موقع پر ملکی سالمیت اور بقاء کیلئے دعا کی گئی ۔ بعد ازاں ڈی سی سیالکوٹ سید بلا ل حیدر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور حادثہ میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی آفیسر کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔