پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام دوسری فضل محمود کرکٹ چمپئن شپ کا انعقاد

نیشنل سطح پر منعقد ہونے والی اس کلب کرکٹ چمپئن شپ سے کلب کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا،ناصر شیخ

پیر 11 فروری 2019 22:44

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام دوسری فضل محمود کرکٹ چمپئن شپ کا انعقاد
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام دوسری فضل محمود کرکٹ چمپئن شپ کا انعقاد گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے مثبت اقدام ہے اور یقینا نیشنل سطح پر منعقد ہونے والی اس کلب کرکٹ چمپئن شپ سے کلب کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا، ان خیالات کا اظہار حیدرآباد پریس کلب کے صدر ناصر شیخ نے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں شروع ہونے والی دوسری فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے دوسرے اسٹیج کے افتتاحی میچ میں غلام حسین حاجن کلب اور سٹی کرکٹ کلب ٹنڈومحمد خان کے کھلاڑیوں اور آفیشل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں مہمان خصوصی صدر پریس کلب ناصر شیخ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشل کا تعارف حیدرآباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل احمد قریشی نے کرایا، اس موقع پر حیدرآباد ریجن کے صدر میرسلیمان تالپور، نائب صدر عبدالحسین شاہ، احمد علی جعفری، ایاز راجپر ایڈوکیٹ، میچ ریفری اقبال شیخ، وحید شیخ، سیکریٹری ڈی سی اے فیصل محمود، سید شاکر علی، شکیل عزیز، معظم قاضی، نعیم زیدی عرف لعل بھائی، عبدالغفار، ناصر خانزادہ، صادق شیخ، آغا شاہد، فرقان عظیم ، شفیق قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔