خوشحال خان ایکسپریس ایک بار پھر حادثے کا شکار

خوشحال خان ایکسپریس کی جیکب آباد کےقریب3بوگیاں پٹری سےاترگئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 فروری 2019 22:05

خوشحال خان ایکسپریس ایک بار پھر حادثے کا شکار
جیکب آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 فروری 2019ء) :خوشحال خان ایکسپریس خوفناک حادثے کا شکار ہو چکی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق خوشحال خان ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹری سےاترگئیں۔حادثہ جیکب آباد کے قریب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق خوشحال خان ایکسپریس ایک بار پھر حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ جیکب آباد کے قریب پیش آیا ہے ،حادثے کے نتیجے میں خوشحال خان ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹری سےاترگئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سےپشاور جارہی تھی۔ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائی کے بعد متاثرہ ٹرین کوروانہ کردیاجائےگا۔امدادی کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔دوسری جانب حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح ہو کہ اس سے پہلے ستمبر میں بھی خوشحال خان ایکسپریس حادثے کا شکار ہو چکی ہے ۔

کندیاں کے قریب ٹرین کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہو گئے تھے۔مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور7 بوگیاں پٹری سے اترگئیں تھیں۔خوشحال خان ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے باعث 20 مسافر زخمی ہوئے تھے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔