Live Updates

پاکستان کی ترسیلات زر 12.2 فیصد کا اضافہ

جولائی تا جنوری کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں نے 12 ارب سے زائد ڈالر پاکستان بھیج دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 فروری 2019 22:31

پاکستان کی ترسیلات زر 12.2 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 فروری 2019ء) :سمندر پار پاکستانیوں نے موجود حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال کے دوران جولائی سے جنوری تک 12.77 ارب ڈالر پاکستان بھجوا دئیے۔جو گزشتہ سال کی نسبت 12.2 فیصد زیادہ ہیں تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کی جانب سے امدادی پیکجز ملنے کے بعد پاکستانی معیشت پٹڑی پر آچکی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ تجارتی خسارہ بھی کم ہو رہا ہے۔اس وقت ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو بڑے پیمانے پر ڈالروں کی ضرورت ہے۔درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کو زر مبادلہ کے ذخائر کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں پر انحصار کرنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے بھی وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے باہر سے بھیجے جانے والے ڈالرز میں واضح اضافہ کر دیا ہے،اس حوالے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔

جس کے مطابق جولائی سے جنوری تک پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ایک ہی دورانیے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے ڈالرز میں 1.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔جولائی سے جنوری 2019 تک اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 12.77 ارب ڈالر پاکستان آئے جو گزشتہ سال اسی عرصے میں بھیجے جانے والی رقم سے 12.2 فیصد زیادہ ہیں یوں پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقوم میں 12.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ میں ہونے والا اضافہ نظر آ رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات