فن لینڈ کی فنکارہ نے کروشیے سے اپنے گاؤں کے لوگوں کے حقیقی جسامت کے ہم شکل بنا لیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 فروری 2019 23:41

فن لینڈ کی فنکارہ نے  کروشیے سے اپنے گاؤں  کے لوگوں کے حقیقی جسامت کے ..
بہت سے لوگوں کے لیے کشیدہ کاری   پُر لطف کام نہیں ہوتا لیکن فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے لیزا ہیٹانین  کو  کروشیے سے نت نئے انداز کے غیر روایتی  فن پارے بنانے کا جنون ہے۔لیزا  کروشیے سے حقیقی جسامت کے انسان اور جانور بنا تی ہیں۔انہیں  کروشیے سے اپنے گاؤں کے لوگوں کے ہم شکل بنانے کا شوق ہے۔اُن کے بنائے فن پاروں اور حقیقی انسان میں بہت زیادہ مشابہت ہوتی ہے۔


لیزا نے 10 سال کی عمر میں کروشیے سے کشیدہ کاری کرنا شروع کی۔ وہ سکول میں ہی تھیں کہ انہوں نے کروشیے سے فن پارے بنانے شروع کر دئیے۔  لیزا نے پہلا فن پارہ اپنی استانی کا بنایا۔ یہ اتنا اچھا بنا کہ انہوں نے اپنے گاؤں، ہامینکیرو،  کے ہر شخص کا فن پارہ بنانے کا فیصلہ کیا۔لیزا حقیقی جسامت کا مجسمہ بنانے سے پہلے لوگوں سے ملتی ہیں اور فیصلہ کرتی ہے کہ فن پارے کو کس پوز میں  بہترین بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا فن پارہ بنانا ہو، وہ  ان کی  ہر زاویے سے تصاویر لیتی ہیں، پیمائش لیتی ہیں اور فن پارہ بنانے میں مصروف ہو جاتی ہیں۔ کچھ مہینوں کے بعد اپنے ماڈل کو اُن کےکروشیے کے ہم شکل سے ملوا دیتی ہے۔
لیزا اپنا زیادہ تر کام فوٹو گرافس کی مدد سے کرتی ہیں لیکن جب ہاتھ اور چہرہ بنانے کی باری آئے تو وہ اپنے ماڈل سے ملتی ہیں اور اُن کے چہرے اور ہاتھ کے خد و خال کا تفصیلی معائنہ کرتی ہیں۔

لیزا اپنے فن پارے میں ماڈل کی چھوٹی سے چھوٹی تفصیل بھی شامل کرتی ہیں، جن  کا اندازہ کے  کام کو دیکھ کر ہو جاتا ہے۔
اپنے فن پارے کو درست طریقے سے کھڑا کرنے کے لیے وہ خود ہی ربڑ  سے سٹرکچر بناتی ہے اور اسے وزنی بنانے کے لیے سیمنٹ کا استعمال کرتی ہیں۔ وہ اپنے فن پارے کا بیرونی حصے کروشیے سے بناتی ہے جبکہ اندرونی حصے میں مختلف طرح کے مواد بھر دیتی ہیں۔
لیزا کے بنائے چند شاہکار فن پارے آپ بھی دیکھیں۔