Live Updates

آئندہ دنوں میں پنجاب حکومت میں کونسی بڑی تبدیلی آںے والی ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں کس مقصد کے لیے کمیٹی بنائی؟ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کب عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے؟ معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 فروری 2019 10:51

آئندہ دنوں میں پنجاب حکومت میں کونسی بڑی تبدیلی آںے والی ہے؟
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزراء کو مل جل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار،محمود الرشید،ق لیگی رہنما راجہ بشارت، یاسر ہمایوں سمیت ایک دو وزراء پر ایک کمیٹی بنائی ہے اور یہ کمیٹی سیاسی فیصلے کرے گی۔

چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ ایک خبر جو کسی طرف سے نہیں آ رہی لیکن میں بتاتا چلوں کہ عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بدلنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں نے عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔واضح رہے کچھ روز سے ایک بار پھر عثمان بزدار کی بطور وزیر اعلیٰ تبدیلی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے معروف صحافی محمد مالک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جن کی باتیں سنتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا نہیں جائے گا بلکہ وہ خود مستعفیٰ ہو جائیں گے۔پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار سے عہدہ لینے کے لیے جو طریقہ کار اپنایا جائے گا وہ یہ ہے کہ عثمان بزدار کو ہٹایا نہیں جائے گا بلکہ وہ خود مستعفیٰ ہو جائیں گے۔

عثمان بزدار یہ کہتے ہوئے مستعفیٰ ہو جائیں گے کہ میں اس لیے استعفیٰ دے رہا ہوں کیونکہ میرے قائد کے اوپر بہت پریشر ہے اور پارٹی کے اندر بھی بہت ایشوز ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ میرے لیڈر شرمندہ ہوں اس لیے میں ان کے لیے، صوبے کے لیے اور پاکستان کے لیے استعفیٰ دے دوں گا۔ اس سے قبل بھی محمد مالک یہ بات کہہ چکے ہیں کہ کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کے لیے کام ہو رہا ہے۔ اس وقت پارٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پنجاب کو چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات