وراسٹائل اداکارہ ہوں اس لئے مختلف قسم کے کردار کرنا چاہتی ہوں،ماہ نور

نجی ٹی وی چینل پر کمپیئرنگ کررہی ہوں ، آج کل تمام ترتوجہ صرف ٹی وی پرمرکوزہے،اداکارہ کی گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 فروری 2019 12:26

وراسٹائل اداکارہ ہوں اس لئے مختلف قسم کے کردار کرنا چاہتی ہوں،ماہ نور
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 فروری 2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) اسٹیج ،ٹی وی ،فلم کی معروف اداکارہ وکمپیئرماہ نورنے کہا ہے کہ میری ساری توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے، میری خواہش ہوتی ہے کہ اپنے سینئر ز سے سیکھتی رہوں۔انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں ہمیشہ سیکھنے سکھانے کے عمل سے گزرتے رہنا چاہیے کیونکہ ہماری فیلڈ بہت وسیع ہے اور اس میں سیکھنے کی کافی گنجائش ہوتی ہے۔

ماہ نورنے کہا ہے کہ فنکار کبھی اپنی فیلڈ سے دور نہیں رہ سکتا، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ فلموں میں کام نہیں کررہی وہ غلطی پر ہیں‘ ہر فنکار اچھے کردار کے لئے انتظار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر ایک طرح کے کرداروں کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی میں وراسٹائل اداکارہ ہوں اس لئے مختلف قسم کے کردار کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمپیئرنگ بھی کر رہی ہوں۔

فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال کے سوال پر ماہ نورنے کہا کہ نئے لوگوں کے آنے سے فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان پڑ گئی ہے ،وہ جس طرح سے محنت کر رہے ہیں اس کے نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ ہمیں منفرد موضوعات پر فلمیں زیادہ سے زیادہ بنانا ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ٹی وی پربھی کام کو جاری رکھوں گی۔ماہ نورنے کہا کہ بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ نجی ٹی وی چینل پر ہوسٹ بن کر شہرت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ آج کل تمام ترتوجہ صرف ٹی وی پرمرکوزہے۔

متعلقہ عنوان :