حافظ سعید کی جان کو خطرہ

وزارت داخلہ نے جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید پر دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ حملے کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی سخت کر دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل فروری 12:54

حافظ سعید کی جان کو خطرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 فروری 2019ء) : جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی جان کو خطرات لاحق ہو گئے۔حافظ سعید پر ممکنہ دہشت گرد حملے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔قومی اخبار کیی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید پر ممکنہ دہشت گرد حملے کی رپورٹ موصول ہونے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کو سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی طرف سے آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، اور جوائنٹ ڈائیریکٹر انٹیلی جنس بیورو سمیت اعلیٰ حکام کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید پر حملے کی پہلے بھی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔بھارتی خفیہ ایجنسی (را) نے اب دوبارہ انہیں ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس تمام صورتحال کے بعد وزارت داخلہ نے حافظ سعید کی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی حافظ سعید کی جان کو خطرے کا انکشاف ہو چکا ہے۔