ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید

دہشت گرد انڈس ہائی وے پہ ماہڑہ کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپے بیٹھے تھے ‘ عینی شاہدین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل فروری 13:22

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس ..
ڈیرہ اسماعیل خان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے علاقہ ماہڑہ کے قریب دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تھانے کے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں . اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانے پروآکی وین پر فائرنگ میں ایس ایچ او طاہر نواز اور ان کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس کے 4 جوان میرباز، سرفراز، آصف اور ڈرائیور جاوید شہید ہو گئے .

واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا . فائرنگ کے واقعے میں یاسین اور حمید نامی دو راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے .

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دہشت گرد انڈس ہائی وے پہ ماہڑہ کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپے بیٹھے تھے جنہوں نے پولیس وین پر اچانک حملہ کیا . بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور گھنی جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے .

واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مزید نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے . فائرنگ کے واقعے میں یاسین اور حمید نامی دو راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے . ذرائع کے مطابق دہشت گرد انڈس ہائی وے پہ ماہڑہ کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپے بیٹھے تھے جنہوں نے پولیس وین پر اچانک حملہ کیا . بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور گھنی جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے . واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مزید نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے .