خاتون مفتی بن سکتی ہے، مشیر سعودی ایوان شاہی

امہات المومنین بھی فتوے دیا کرتی تھیں، خاتون نکاح خواں بھی ہوسکتی ہے، شیخ عبداللہ المنیع کی وضاحت

منگل فروری 13:45

خاتون مفتی بن سکتی ہے، مشیر سعودی ایوان شاہی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) مشیر ایوان شاہی و رکن سربرآوردہ علماء بورڈ شیخ عبداللہ المنیع نے کہا ہے کہ خاتون نکاح خواں، وثیقہ نویس اور مفتی بن سکتی ہے۔ وہ سربرآوردہ علماء بورڈ کی رکن بھی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے قتل کے مقدمات میں خاتون کی شہادت کو غیر معتبر قرار دینے اور خاتون کیلئے سرپرست کی فرضیت سے متعلق شکوک و شبہات اور نکتہ چینیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نکاح خواں ہوسکتی ہے۔ اس میں قباحت نہیں۔امہات المومنین فتوے دیا کرتی تھیں۔ انہوں نے خواتین پر متعدد پابندیوں کے شرعی جواز مدلل شکل میں پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :