سعودی ولی عہد نے خطے کی مکمل جدید ترین کنگ عبداللہ بندرگاہ کا افتتاح کردیا

جون 2020ء میں بندرگاہ کا تمام تعمیراتی کام مکمل ہوجائیگا جس سے ہزاروں سعودی نوجوانوں کوروزگار ملے گا

منگل 12 فروری 2019 13:45

سعودی ولی عہد نے خطے کی مکمل جدید ترین کنگ عبداللہ بندرگاہ کا افتتاح ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رابغ میں کنگ عبداللہ تجارتی بندرگاہ کا افتتاح کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ سعودی عرب سمیت خطے کی مکمل تجارتی جدید ترین بندرگاہ ہے۔ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں واقع ہے۔ یہ اپنے اسٹراٹیجک محل وقوع اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ مکمل خدمات کے حوالے سے منفرد ہے۔

(جاری ہے)

یہ بندرگاہ سعودی عرب کی آبادی میں متوقع اضافے کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ جون 2020ء میں بندرگاہ کا تمام تعمیراتی کام مکمل ہوجائیگا جس سے ہزاروں سعودی نوجوانوں کوروزگار ملے گا۔کنگ عبداللہ بندرگاہ کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبداللہ ریان قطب نے بتایا کہ اس بندرگاہ سے سعودی عوام کو بے شمار فوائد حاصل ہونگے۔ یہ سعودی عرب کی پہلی بندرگاہ ہے جسکا انتظام پرائیویٹ سیکٹر کے ہاتھ میں ہوگا۔ اس موقع پر بندرگاہ کے ادارے اور متعدد کمپنیوںمیں 4معاہدے بھی ہوئے۔ ولی عہد کو اس موقع پر کنگ عبداللہ بندرگاہ کی تعارفی فلم بھی دکھائی گئی۔