نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک،50افرادکو بچا لیا گیا

وزیراعلیٰ دہلی کا لواحقین کے لیے پانچ لاکھ فی کس امداد کا اعلان، تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی

منگل 12 فروری 2019 13:45

نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک،50افرادکو بچا لیا گیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی 22 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کردی جب کہ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 50 کے قریب افراد کو ہوٹل سے باہر نکالا، زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، 4 کی حالت نازک ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کجروال نے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والء لواحقین کے لیے 5 لاکھ فی کس امدادی رقم کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے کیرول باغ علاقے میں واقع آرپیت پیلس نامی ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آتشزدگی کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی 22 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کردی جب کہ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 50 کے قریب افراد کو ہوٹل سے باہر نکالا، زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، 4 کی حالت نازک ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اموات ہوٹل کے کمروں میں دھواں بھر جانے سے کمرے میں موجود افراد دم گھٹ جانے کے باعث ہلاک ہوگئے۔ تاحال آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکے ہے تاہم شارٹ سرکٹ کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعلیٰ اروند کجروال نے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والء لواحقین کے لیے 5 لاکھ فی کس امدادی رقم کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔