چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے ،مرحومہ اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، بیان

منگل 12 فروری 2019 14:13

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سلیم مانڈوی والا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے اورمرحومہ اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز، قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق ، سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :