ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی جیسے ادارے قوم سطح پر عوام اور ریاست کی آواز ہوتے ہیں ، منافع کمانے کیلئے نہیں،پرویز رشید

یہ کوئی کٹا پال سکیم نہیں، ایسے اداروں کے متعلق یہ کہنا منافع نہیں کمار رہے مناسب نہیں، سابق وزیر اطلاعات کی میڈیا سے بات چیت

منگل 12 فروری 2019 14:13

ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی جیسے ادارے قوم سطح پر عوام اور ریاست کی آواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) سابق وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی جیسے ادارے قوم سطح پر عوام اور ریاست کی آواز ہوتے ہیں ، منافع کمانے کیلئے نہیں،یہ کوئی کٹا پال سکیم نہیں، ایسے اداروں کے متعلق یہ کہنا منافع نہیں کمار رہے مناسب نہیں ۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ قومی اداروں کے ساتھ قومی مفاد وابستہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی قومی ادارے ہیں ۔ سابق وزیر نے کہاکہ ریڈیو اور پی ٹی وی قومی سطح پر عوام اور ریاست کی آواز ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ادارے منافع کمانے کے لئے نہیں بنائے جاتے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ادارے حکومت کا پیغام دنیا بھر میں پھیلانے کا ذریعہ ہوتے ہیں ۔ پرویز رشید نے کہاکہ ان کے ذریعے قومی مفادات سے متعلق پیغامات دنیا میں پھیلائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ادارے عوام میں شعور بیدار کرتے ہیں ،ان کے متعلق یہ کہنا کہ منافع نہیں کمار ہے مناسب نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ کوئی کٹا پال سکیم نہیں