Live Updates

پی ٹی وی حملہ کیس ، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سمیت 26کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر اور شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی گئیں صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہ ہو سکی

منگل 12 فروری 2019 14:13

پی ٹی وی حملہ کیس ، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سمیت 26کارکنوں کے ناقابل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ،وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔ منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی کے 26کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔ سماعت کے دور ان شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر اور شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی عدالت نے ایک دن کیلئے حاضری استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں ۔ صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہ ہو سکی ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت اٹھائیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات