اسلام آباد ،غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن دوبارہ شروع

منگل 12 فروری 2019 14:13

اسلام آباد ،غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے اور اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے ملپور میں غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ،پولیس اور سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ کے افسران موقع پر موجود تھے ۔غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کو مسمار کرنے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کی گئی ۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں سرکاری اراضی واگزار کرنے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے آپریشن کرنے اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :