شاہ سلمان کی ریگولیٹری اداروں اورانسداد بدعنوانی کی خدمات کی تعریف

ریگولیٹری اداروں اوراینٹی کرپشن عہدیداروںکی شاہ سلمان سے ملاقات،کرپشن مخالف مہم بارے بریفنگ دی

منگل فروری 14:23

شاہ سلمان کی ریگولیٹری اداروں اورانسداد بدعنوانی کی خدمات کی تعریف
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مٴْلک کے ریگولیٹری اداروں اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سرگرم ادارے کی خدمات کو سراہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کیریگولیٹری اداروں اوراینٹی کرپشن کے عہدیداروں کے ایک وفد نے یمامہ شاہی محل میں شاہ سلمان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہ سلمان کو بدعنوانی کے خلاف جاری مہم اور اس کی کامیابی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

شاہ سلمان نے ریگولیٹری اداروں اور انسداد بدعنوانی کی خدمات کو سراہا۔شاہ سلمان سے ملاقات کرنے والوں میں قومی کمیٹی برائے انسداد بدعنوانی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد بن عبدالمحسن المحیسن، ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان بن ابراہیم الحصین اور جنرل ریگولیٹری اور جنرل آڈٹ بیورو کے چیئرمین ڈاکٹر حسام بن عبدالمحسن العنقری شامل ہیں۔