ایران جوہری بم تیار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،ایرانی خبرگان کونسل

منگل 12 فروری 2019 14:35

ایران جوہری بم تیار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،ایرانی خبرگان کونسل
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) ایرانی خبر گان کونسل اور تہران کے قائم مقام امام احمد خاتمی نے کہاہے کہ ایران جوہری بم تیار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی خبر گان کونسل اور تہران کے قائم مقام امام احمد خاتمی نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ایران جوہری بم تیار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکا اور اس کے اتحادیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے میزائل پروگرام پر کام جاری رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان، متحدہ عرب امارات، قطرمیں قائم امریکی فوجی اڈے، بحر اومان اور خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑے ہمارے میزائلوں کی زد میں ہیں۔ ایران کو کسی بھی قسم کا خطرہ ہوا تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔