حکومت پنجاب نے گوشت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کم عمر بچھڑوں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

منگل فروری 14:43

حکومت پنجاب نے گوشت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کم عمر بچھڑوں کو ذبح ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) حکومت پنجاب نے گوشت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کم عمر بچھڑوں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ کی طرز پر پنجاب میں بھی بچھڑا بچائو مہم شروع کی جائیگی جس کا مقصد کم عمر جانوروں کو ذبح ہونے سے بچانا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بچھڑا پال سکیم کا آغاز بھی کیا جائیگا جہاں پر چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں کو انتہائی کم نرخوں پر چھوٹے بچھڑے پالنے اور خریدنے کیلئے حکومت آسان شرائط پر قرضے فراہم کریگی جس کیلئے محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت سے چھوٹے کاشتکاروں کی تفصیلات طلب کی جائینگی جس کی روشنی میں ہر زمیندار کو آسان شرائط پر دو چھوٹے بچھڑے فراہم کئے جائینگے ان میں بیوہ خواتین کو ترجیح بنیادوں پر انتہائی کم خرچ پر یہ بچھڑے فراہم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :