بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے کمیشن بنایا جارہا ہے جو بچوں کی کونسلنگ کریگا، شیریں مزاری

اگر کسی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو ہیلپ لائن 1099 پر کال کر سکتا ہے، نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا، وفاقی وزیر کا خطاب

منگل فروری 15:06

بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے کمیشن بنایا جارہا ہے جو بچوں کی کونسلنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے کمیشن بنایا جارہا ہے جو بچوں کی کونسلنگ کریگا ، اگر کسی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو ہیلپ لائن 1099 پر کال کر سکتا ہے، نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا ۔ منگل کو بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاکہ بچوں میں جنسی تشدد روز بروز بڑھنے لگا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بچوں کو اس حوالے سے آگاہی دینا بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات پر بچوں کو شرمانے کے بجائے بولنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ سکول اور اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے۔ انہ وں نے کہاکہ بچوں کو آگاہی دینا ہو گی کہ ہماری سوسائٹی میں کیا ہو رہا ہی انہوںنے کہاکہ اگر کسی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو وہ ہیلپ لائن 1099 پر کال کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیلپ لائن بچوں اور والدین کا نام صیغہ راز میں رکھے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں قانون موجود ہے لیکن لوگوں کو آگاہی نہیں جسکی وجہ سے جرائم بڑھ رہے ہیں۔ انہوںن ے کہاکہ ایک کمیشن بنایا جا رہا ہے جو بچوں کی کونسلنگ بھی کریگا۔