بلاول بھٹو زرداری کی بوسٹن یونیورسٹی میں میٹ اینڈ گریٹ کی تقریب میں شرکت

منگل 12 فروری 2019 15:06

بلاول بھٹو زرداری کی بوسٹن یونیورسٹی میں میٹ اینڈ گریٹ کی تقریب میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بوسٹن یونیورسٹی میں میٹ اینڈ گریٹ کی تقریب میں شرکت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر عادل نجم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کے بعد حاضرین کے سوالات کے جواب دیئے جبکہ بلاول بھٹو نے پاک امریکا تعلقات، دہشت گردی، جمہوریت اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر عینی مری بھی تھیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ اپنی والدہ اور والد دونوں کی سیاست سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔سوشل میڈیا کی وجہ سے آج کا دور اس وقت سے بہت مختلف ہے جس میں میرے بزرگوں نے سیاست کی۔