مہنگائی کی شرح میں اضافے کا تسلسل جاری ،

گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد اضافہ ریکارڈ

منگل 12 فروری 2019 15:10

مہنگائی کی شرح میں اضافے کا تسلسل جاری ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) مہنگائی کی شرح میں اضافے کا تسلسل جاری ہے گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق10فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، آلو، پیاز ،کیلے، گندم، آٹا ،دال ماش،چنے کی دال ،مسٹرڈ آئل ،مٹن ،بیف، ویجی ٹیبل گھی ،چینی ،سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

زندہ مرغی، انڈے، گڑ ،لہسن ،خوردنی تیل، دال مونگ ،دال مسور ،چائے، سرخ مرچ ،پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، ایل پی جی ، سمیت 13اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، تازہ دودھ ، دھی،ملک پاڈر،باسمتی چاول ،اری چاول ،سگریٹ ، صابن ، سمیت 28 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.33، 0.34 ،0.30 اور 0.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔